مُذاکرہ

مہمان


مصنف موضوع: تایا جی مکینک  (پڑھا گیا 51 بار)

سہیل ملک

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • تحریریں: 36
  • Karma: +1/-0
  • تیزترک گام زن منزل ما دور نیست
تایا جی مکینک
« بروز: دسمبر 14, 2017, 02:24:37 ص »
ہمارے ایک تایا جی ہیں۔ اللہ انہیں خوش رکھے وہ خود کو بہت اچھا مکینک سمجھتے ہیں۔ گھر میں جب بھی کوئی مشین خراب ہو وہ ہمیشہ خود ہی اسے ٹھیک کرنے کے لیئے کھول کے بیٹھ جاتے ہیں۔ کئی بار ان سے کہا کہ تایا جی کسی تجربہ کار مکینک کو دکھا لیا کریں تو ڈانٹ کے کہتے ہیں کہ مجھ سے بہتر کون سا مکینک ہو گا یہ بازار میں تو سب اناڑی بیٹھے ہیں مشین کو ذرا بھی نہیں سمجھتے۔ اگر ان سے کہیں کہ کمپنی والوں کو دکھا لیں تو گھور کے کہتے ہیں کہ کمپنی کا کام مشین بیچنا ہوتا ہے اس کی مرمت نہیں۔ کبھی ان کے ہاٹھ چڑھی کسی بھی مشین کو ٹھیک ہوتے تو نہیں دیکھا لیکن ہر معرکے کے بعد اگلی مرتبہ ان کے گھر جائیں تو فخر سے سینہ چوڑا کر کے کہتے ہیں دیکھا میں کوئی غلط کہتا تھا۔ پوچھیں کہ تایا جی کیا مشین ٹھیک ہو گئی تو آگے سے گندی سی شکل بنا کے کہتے ہیں میں دوسری والی بات کر رہا تھا۔ پوچھیں کون سے والی تو کہیں یہی کہ کمپنیوں کا کام مشین بیچنا ہوتا ہے دیکھو یہ نئے ماڈل کی پہلے والی سے بہتر مشین کمپنی سے خرید کے لایا ہوں۔ ان کے گھر میں ایک بڑا سا سٹور روم ہے۔ اس میں وہ تمام مشینیں نمائش کے لیئے موجود ہیں جن پہ انہوں نے اپنا ہنر آزمایا۔